14 مارچ، 2011، 4:40 PM

بحرین

بحرین میں حکومت کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے

بحرین میں حکومت کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے

بحرین کے دارالحکومت منامہ میں پولیس نے پرامن مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے فائرنگ کی ہےجس کے نتیجے میں درجنوں افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بحرین کے دارالحکومت منامہ میں  پولیس نے پرامن مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے فائرنگ کی ہےجس کے نتیجے میں درجنوں افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ مظاہرین اپنا احتجاج دارالحکومت کے اقتصادی مرکز کی طرف لے جانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ سیکورٹی افواج نے پرل سکوائر سے جہاں کئی ہفتوں سے مظاہرین جمع ہو رہے ہیں، احتجاج کرنے والوں کو منتشر کرنے کے لیے اشک آور گیس  اور فائرنگ کی ہےشہر کے ایک اور بڑے چوک اور یونیورسٹی سے بھی جھڑپوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ مظاہرین نے کہا ہے کہ وہ مطالبات پورے نہ ہونے کی صورت میں شاہی محل تک مارچ کریں گے۔ گزشتہ ماہ پولیس نے سات مظاہرین کو ہلاک کردیا تھا لیکن تب سے سکیورٹی فورسز اور مظاہرین میں جھڑپیں کم ہوئی ہیں۔ تاہم اتوار کو جو بحرین میں معمول کا کام کا دن ہے، دارالحکومت منامہ کے تین علاقوں میں جھڑپیں شروع ہوگئیں۔مظاہرین بادشاہتی نظام کی جگہ جمہوری نظام لانے کا مطالبہ کررہے ہیں۔ ادھر ایران کے وزیر خارجہ نے بحرین کی حکموت سے کہا ہے کہ وہ پرامن مظاہرین کے خلاف طاقت اور تشدد سے پرہیز کرے اور معاملات کو باہمی افہام و تفہیم کے ذریعہ حل کرنے کی کوشش کرے۔

News ID 1274272

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha